Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 203

  1. وَ اِذَا لَمْ تَاْتِهِمْ بِاٰیَةٍ قَالُوْا لَوْ لَا اجْتَبَیْتَهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ١ۚ هٰذَا بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿203﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. لَمْ تَاْتِهِمْتم نہ لاؤ ان کے پاس
    3. بِاٰيَةٍکوئی آیت
    4. قَالُوْاکہتے ہیں
    5. لَوْلَاکیوں نہیں
    6. اجْتَبَيْتَهَااسے گھڑ لیا
    7. قُلْکہ دیں
    8. اِنَّمَآصرف
    9. اَتَّبِعُمیں پیروی کرتا ہوں
    10. مَا يُوْحٰٓىجو وحی کی جاتی ہے
    11. اِلَيَّمیری طرف
    12. مِنْسے
    13. رَّبِّيْمیرا رب
    14. هٰذَایہ
    15. بَصَآئِرُسوجھ کی باتیں
    16. مِنْسے
    17. رَّبِّكُمْتمہارا رب
    18. وَهُدًىاور ہدایت
    19. وَّرَحْمَةٌاور رحمت
    20. لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
    21. يُّؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) جب تم ان کے سامنے (ان کا منہ مانگا) معجزہ پیش نہیں کرتے تو یہ کہتے ہیں کہ : تم نے یہ معجزہ خود اپنی پسند سے کیوں نہ پیش کردیا ؟ کہہ دو کہ : میں تو اسی بات کا اتباع کرتا ہوں جو میرے رب کی طرف سے وحی کے ذریعے مجھ تک پہنچائی جاتی ہے۔ (102)۔ یہ (قرآن) تمہارے رب کی طرف سے بصیرتوں کا مجموعہ ہے، اور جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے ہدایت اور رحمت (103)۔
Tafseer · Aasan Quran
102: آنحضرت ﷺ کے بہت سے معجزے ان لوگوں کے سامنے آ چکے تھے، لیکن وہ ضد میں آکر نئے نئے معجزات کا مطالبہ کرتے تھے، یہ اس کا جواب ہے کہ میں اپنی طرف سے کوئی کام نہیں کرسکتا۔ میں تو ہر بات میں وحی الٰہی کا اتباع کرتا ہوں۔ 103: یعنی قرآن کریم بذات خود ایک معجزہ ہے، اس میں جو بصیرتیں ہیں، وہ ایک امی کی زبان پر جاری ہو رہی ہیں جس نے کبھی لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا۔ اس کے بعد کسی معجزے کی ضرورت ہے۔