آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 204
وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿204﴾
- وَاِذَااور جب
- قُرِئَپڑھا جائے
- الْقُرْاٰنُقرآن
- فَاسْتَمِعُوْاتو سنو
- لَهٗاس کے لیے
- وَاَنْصِتُوْااور چپ رہو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم پر
- تُرْحَمُوْنَرحم کیا جائے
Translation · Aasan Quran
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اس کو کان لگا کر سنو، اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحمت ہو۔ (104)
Tafseer · Aasan Quran
104: اس آیت نے بتادیا کہ جب قرآن کریم کی تلاوت ہو رہی ہو تو اسے سننے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ البتہ تلاوت کرنے والے کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ایسے مقامات پر بلند آواز سے تلاوت نہ کرے جہاں لوگ اپنے کاموں میں مشغول ہوں۔ ایسی صورت میں اگر لوگ تلاوت کی طرف دھیان نہیں دیں گے تو اس کا گناہ تلاوت کرنے والے کو ہوگا۔