Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 17

  1. لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ﴿17﴾

    1. لِّنَفْتِنَهُمْتاکہ ہم انہیں آزمائیں
    2. فِيْهِ ۭاس میں
    3. وَمَنْاور جو
    4. يُّعْرِضْروگردانی کریگا
    5. عَنْ ذِكْرِیاد سے
    6. رَبِّهٖاپنے رب کی
    7. يَسْلُكْهُوہ اسے داخل کریگا
    8. عَذَابًاعذاب
    9. صَعَدًاسخت
Translation · Aasan Quran
تاکہ اس کے ذریعے ان کو آزمائیں۔ (9) اور جو کوئی اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا۔ اللہ اسے چڑھتے ہوئے عذاب میں پرو دے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
9: اب جنات کا واقعہ سنا کر اہل مکہ سے فرمایا جا رہا ہے کہ جس طرح یہ جنات حق طلبی کا ثبوت دے کر ایمان لے آئے، اسی طرح تمہیں بھی قرآن کریم پر ایمان لے آنا چاہیے، اور اگر تم نے ایسا کیا تو اللہ تعالیٰ تمہیں بارشوں سے سیراب فرمائیں گے بارشوں کا ذکر خاص طور پر اس لیے فرمایا گیا ہے کہ اس وقت اہل مکہ قحط میں مبتلا تھے (بیان القرآن)۔