آسان قرآن
Aasan Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 27
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ﴿27﴾
- ءَاَنْتُمْکیا تم
- اَشَدُّ خَلْقًازیادہ سخت ہو تخلیق میں
- اَمِ السَّمَآءُ ۭیا آسمان
- بَنٰىهَااس نے بنایا اس کو
Translation · Aasan Quran
(انسانو) کیا تمہیں پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا آسمان کو ؟ (9) اس کو اللہ نے بنایا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
9: عرب کے کافر لوگ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا جو انکار کرتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ کسی مردے کے زندہ ہونے کو بہت مشکل سمجھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ کائنات کی دوسری چیزوں، مثلاً آسمان، کے مقابلے میں انسان کو پیدا کرنا زیادہ آسان ہے، اگر تم مانتے ہو کہ آسمان اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے تو پھر انسان کو دوبارہ پیدا کرنا اس کے لیے کیا مشکل ہے ؟