آسان قرآن
Aasan Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 56
اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ﴿56﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ جو
- عٰهَدْتَّتم نے معاہدہ کیا
- مِنْهُمْان سے
- ثُمَّپھر
- يَنْقُضُوْنَتوڑ دیتے ہیں
- عَهْدَهُمْاپنا معاہدہ
- فِيْمیں
- كُلِّ مَرَّةٍہر بار
- وَّهُمْاور وہ
- لَا يَتَّقُوْنَڈرتے نہیں
Translation · Aasan Quran
یہ لوگ وہ ہیں جن سے تم نے عہد لے رکھا ہے، اس کے باوجود یہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور ذرا نہیں ڈرتے۔ (38)
Tafseer · Aasan Quran
38: اس سے مراد وہ یہودی ہیں جو مدینہ منورہ کے آس پاس آباد تھے آنحضرت ﷺ نے ان سے معاہدہ فرمایا تھا کہ وہ اور مسلمان آپس میں امن کے ساتھ رہیں گے اور ایک دوسرے کے دشمن کا ساتھ نہیں دیں گے، یہودیوں نے بار بار اس عہد کی خلاف ورزی کی تھی اور خفیہ طور پر کفار مکہ کے ساتھ ساز باز کرتے رہتے تھے۔