آسان قرآن
Aasan Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 69
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿69﴾
- فَكُلُوْاپس کھاؤ
- مِمَّااس سے جو
- غَنِمْتُمْتمہیں غنیمت میں ملا
- حَلٰلًاحلال
- طَيِّبًاپاک
- وَّاتَّقُوااور ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Aasan Quran
لہذا اب تم نے جو مال غنیمت میں حاصل کیا ہے، اسے پاکیزہ حلال مال کے طور پر کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ (49)
Tafseer · Aasan Quran
49: چونکہ جنگی قیدیوں کے بارے میں یہ فیصلہ کثرت رائے اور آنحضرت ﷺ کی تصدیق سے ہوچکا تھا اس لئے ناپسندیدگی کے اظہار کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں مسلمانوں کی معافی کا بھی اعلان فرمایا اور یہ بھی اجازت دی کہ جو مال فدیہ میں حاصل ہوا ہے حلال طیب ہے اور مسلمان اسے اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔