آسان قرآن
Aasan Quran · 81. At-Takwir · Ayah 4
وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
- وَاِذَااور جب
- الْعِشَارُدس ماہ کی گابھن اونٹنیاں
- عُطِّلَتْچھٹی پھریں
Translation · Aasan Quran
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیوں کو بھی بیکار چھوڑ دیا جائے گا۔ (2)
Tafseer · Aasan Quran
اونٹنی اس وقت عرب کے لوگوں کے لئے سب سے بڑی دولت سمجھی جاتی تھی، اور اگر اونٹنی گابھن یعنی حاملہ ہو تو اس کی قیمت اور بڑھ جاتی تھی، اور دس مہینے کی گابھن ہو تو اسے سب سے زیادہ قیمتی سمجھا جاتا تھا، اس آیت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے وقت ہر شخص پر ایسی حالت طاری ہوگی کہ اسے اتنی بڑی دولت کو بھی سنبھالنے کا ہوش نہیں رہے گا، اس لئے ایسی اونٹنیاں بھی بیکار چھٹی پھریں گی۔