آسان قرآن
Aasan Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 2
وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ﴿2﴾
- وَلَيَالٍ عَشْرٍاور دس راتوں کی
Translation · Aasan Quran
اور دس راتوں کی (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: وَالْفَجْرِ : فجر کا وقت دنیا کی ہر چیز میں ایک نیا انقلاب لے کر نمودار ہوتا ہے، اس لئے اس کی قسم کھائی گئی ہے، بعض مفسرین نے اس آیت سے خاص ذوالحجہ کی صبح مراد لی ہے، اور دس راتوں سے مراد ذوالحجہ کے مہینے کی پہلی دس راتیں ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی تقدس عطا فرمایا ہے، اور اس میں عبادت کا بہت ثواب ہے۔