Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 4

  1. وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ﴿4﴾

    1. وَالَّيْلِاور رات کی
    2. اِذَا يَسْرِجب چلے
Translation · Aasan Quran
اور رات کی جب وہ چل کھڑی ہو۔ (3) (کہ آخرت میں جزاء و سزا ضرور ہوگی)
Tafseer · Aasan Quran
3: یعنی جب رات رخصت ہونے لگے، ان تمام دنوں اور راتوں کا حوالہ شاید اس لئے دیا گیا ہے کہ عرب کے کافر لوگ بھی ان کو مقدس سمجھتے تھے، ظاہر ہے کہ یہ تقدس ان دنوں اور راتوں میں خود سے نہیں آگیا ؛ بلکہ اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے اس لئے یہ سارے دن رات اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت پر دلالت کرتے ہیں، اور اس قدرت اور حکمت کا ایک مظاہرہ یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک اور بد کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہ فرمائے، بلکہ نیک لوگوں کو انعام دے اور برے لوگوں کو سزا ؛ چنانچہ اس سورت میں انہی دونوں باتوں کو نہایت بلیغ انداز میں بیان فرمایا گیا ہے۔