Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 115

  1. وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ هَدٰىهُمْ حَتّٰى یُبَیِّنَ لَهُمْ مَّا یَتَّقُوْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿115﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. لِيُضِلَّکہ وہ گمراہ کرے
    4. قَوْمًۢاکوئی قوم
    5. بَعْدَبعد
    6. اِذْ هَدٰىھُمْجب انہیں ہدایت دیدی
    7. حَتّٰيجب تک
    8. يُبَيِّنَواضح کردے
    9. لَھُمْان پر
    10. مَّاجس
    11. يَتَّقُوْنَوہ پرہیز کریں
    12. اِنَّبیشک
    13. اللّٰهَاللہ
    14. بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کا
    15. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کردے جب تک اس نے ان پر یہ بات واضح نہ کردی ہو کہ انہیں کن باتوں سے بچنا ہے۔ (92) یقین رکھو کہ اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
92: یعنی اب تک چونکہ واضح طور پر یہ حکم نہیں دیا گیا تھا کہ کسی مشرک کے لیے استغفار جائز نہیں، اس لیے جن لوگوں نے اس سے پہلے کسی مشرک کے لیے استغفار کیا، ان پر کوئی گرفت نہیں ہوگی۔