آسان قرآن
Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 117
لَقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِیِّ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ فِیْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ یَزِیْغُ قُلُوْبُ فَرِیْقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّهٗ بِهِمْ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ﴿117﴾
- لَقَدْ تَّابَالبتہ توجہ فرمائی
- اللّٰهُاللہ
- عَلَيپر
- النَّبِيِّنبی
- وَالْمُهٰجِرِيْنَاور مہاجرین
- وَالْاَنْصَارِاور انصار
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- اتَّبَعُوْهُاس کی پیروی کی
- فِيْمیں
- سَاعَةِگھڑی
- الْعُسْرَةِتنگی
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَا كَادَجب قریب تھا
- يَزِيْغُپھرجائیں
- قُلُوْبُدل (جمع)
- فَرِيْقٍایک فریق
- مِّنْھُمْان سے
- ثُمَّپھر
- تَابَوہ متوجہ ہوا
- عَلَيْهِمْان پر
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِهِمْان پر
- رَءُوْفٌانتہائی شفیق
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Aasan Quran
حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے رحمت کی نظر فرمائی ہے نبی پر ان مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے ایسی مشکل کی گھڑی میں نبی کا ساتھ دیا، (93) جبکہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگا جائیں، پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی۔ یقینا وہ ان کے لیے بہت شفیق، بڑا مہربان ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
93: منافقین کی مذمت اور سستی سے رہ جانے والے مسلمانوں کی معافی کا ذکر کرنے کے بعد مسلمانوں کی اس اکثریت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے شاباش دی جا رہی ہے جنہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں خندہ پیشانی کے ساتھ تبوک کی مہم میں حصہ لیا۔ ان میں بھی اکثریت تو انہی کی تھی جن کے دل میں جہاد اور تعمیل حکم کا جذبہ اتنا مضبوط تھا کہ وہ ان مشکل حالات کو خاطر میں نہیں لائے۔ البتہ کچھ حضرات ایسے بھی تھے کہ شروع میں ان مشکلات کی وجہ سے ان کے دل میں وسوسے آئے۔ لیکن آخر کار انہوں نے دل و جان سے مہم میں حصہ لیا۔ اس دوسری قسم کا حوالہ اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں دیا ہے کہ : جبکہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگا جائیں۔