Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 46

  1. وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً وَّ لٰكِنْ كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ﴿46﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَرَادُواوہ ارادہ کرتے
    3. الْخُرُوْجَنکلنے کا
    4. لَاَعَدُّوْاضرور تیار کرتے
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. عُدَّةًکچھ سامان
    7. وَّلٰكِنْاور لیکن
    8. كَرِهَناپسند کیا
    9. اللّٰهُاللہ
    10. انْۢبِعَاثَهُمْان کا اٹھنا
    11. فَثَبَّطَهُمْسو ان کو روک دیا
    12. وَقِيْلَاور کہا گیا
    13. اقْعُدُوْابیٹھ جاؤ
    14. مَعَساتھ
    15. الْقٰعِدِيْنَبیٹھنے والے
Translation · Aasan Quran
اگر ان کا ارادہ نکلنے کا ہوتا تو اس کے لیے انہوں نے کچھ نہ کچھ تیاری کی ہوتی۔ (39) لیکن اللہ نے ان کا اٹھنا پسند ہی نہیں کیا، اس لیے انہیں سست پڑا رہنے دیا، اور کہہ دیا گیا کہ جو (اپاہج ہونے کی وجہ سے) بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ تم بھی بیٹھ رہو۔
Tafseer · Aasan Quran
39: یہ آیت بتارہی ہے کہ انسان کا کوئی عذر اس وقت مانا جاسکتا ہے جب اس نے اپنی طرف سے اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش اور تیاری پوری کی ہو، پھر کوئی غیر اختیاری وجہ ایسی پیش آگئی ہو جس کی بنا پر وہ اپنا فریضہ ادا نہیں کرسکا۔ لیکن کسی قسم کی کوشش اور تیاری کے بغیر یہ کہہ دینا کہ ہم معذور ہیں، قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ مثلاً کوئی شخص فجر کے وقت بیدار ہونے کی تیاری پوری کرے، الارم لگائے، یا کسی کو بیدار کرنے پر مقرر کرے، پھر آنکھ نہ کھلے تو بیشک معزور ہے، لیکن تیاری کچھ نہ کی ہو، اور پھر آنکھ نہ کھلنے کا عذر پیش کرے تو یہ عذر معتبر نہیں ہے۔