Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 58

  1. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّلْمِزُكَ فِی الصَّدَقٰتِ١ۚ فَاِنْ اُعْطُوْا مِنْهَا رَضُوْا وَ اِنْ لَّمْ یُعْطَوْا مِنْهَاۤ اِذَا هُمْ یَسْخَطُوْنَ﴿58﴾

    1. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    2. مَّنْجو (بعض)
    3. يَّلْمِزُكَطعن کرتا ہے آپ پر
    4. فِيمیں
    5. الصَّدَقٰتِصدقات
    6. فَاِنْسو اگر
    7. اُعْطُوْاانہیں دیدیا جائے
    8. مِنْهَااس سے
    9. رَضُوْاوہ راضی ہوجائیں
    10. وَاِنْاور اگر
    11. لَّمْ يُعْطَوْاانہیں نہ دیا جائے
    12. مِنْهَآاس سے
    13. اِذَااسی وقت
    14. هُمْوہ
    15. يَسْخَطُوْنَناراض ہوجاتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور انہی (منافقین) میں وہ بھی ہیں جو صدقات (کی تقسیم) کے بارے میں آپ کو طعنہ دیتے ہیں۔ (47) چنانچہ اگر انہیں صدقات میں سے (ان کی مرضی کے مطابق) دے دیا جائے تو راضی ہوجاتے ہیں، اور اگر ان میں سے انہیں نہ دیا جائے تو ذرا سی دیر میں ناراض ہوجاتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
47: تفسیر ابن جریر میں کئی روایات اس قسم کی نقل کی گئی ہیں۔ جن میں مذکور ہے کہ آنحضرت ﷺ نے صدقات تقسیم فرمائے تو کچھ منافقین نے آپ پر اعتراض کیا کہ یہ تقسیم (معاذ اللہ) انصاف کے مطابق نہیں ہے۔ وجہ یہ تھی کہ ان منافقوں کو ان کے مطلب کے مطابق نہیں دیا گیا تھا۔