آسان قرآن
Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 8
كَیْفَ وَ اِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ لَا یَرْقُبُوْا فِیْكُمْ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّةً١ؕ یُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ تَاْبٰى قُلُوْبُهُمْ١ۚ وَ اَكْثَرُهُمْ فٰسِقُوْنَۚ﴿8﴾
- كَيْفَکیسے
- وَاِنْاور اگر
- يَّظْهَرُوْاوہ غالب آجائیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- لَا يَرْقُبُوْانہ لحاظ کریں
- فِيْكُمْتمہاری
- اِلًّاقرابت
- وَّاور
- لَا ذِمَّةًنہ عہد
- يُرْضُوْنَكُمْوہ تمہیں راضی کردیتے ہیں
- بِاَفْوَاهِهِمْاپنے منہ (جمع) سے
- وَتَاْبٰيلیکن نہیں مانتے
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- وَاَكْثَرُهُمْاور ان کے اکثر
- فٰسِقُوْنَنافرمان
Translation · Aasan Quran
(لیکن دوسرے مشرکین کے ساتھ) کیسے معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی تم پر غالب آجائیں تو تمہارے معاملے میں نہ کسی رشتہ داری کا خیال کریں، اور نہ کسی معاہدے کا ؟ یہ تمہیں اپنی زبانی باتوں سے راضی کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ان کے دل انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں۔