آسان قرآن
Aasan Quran · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 4
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ﴿4﴾
- وَلَلْاٰخِرَةُاور پچھلی حالت
- خَيْرٌبہتر
- لَّكَآپ کیلئے
- مِنَ الْاُوْلٰىپہلی سے
Translation · Aasan Quran
اور یقینا آگے آنے والے حالات تمہارے لیے پہلے حالات سے بہتر ہیں۔ (2)
Tafseer · Aasan Quran
2: آگے آنے والے حالات سے مراد آخرت کی نعمتیں بھی ہوسکتی ہیں، اور پہلے حالات سے دنیا، اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی مبارک زندگی میں ہر آن آپ کے درجات میں ترقی ہوتی رہے گی، اور دشمنوں کی طرف سے آپ کو تکلیفیں پہنچ رہی ہیں، آخر کار وہ دور ہو کر آپ ہی کا بول بالا ہوگا۔