آسان قرآن
Aasan Quran · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 6
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾
- اَلَمْکیا نہیں
- يَجِدْكَآپ کو پایا
- يَتِيْمًایتیم
- فَاٰوٰىپس ٹھکانہ دیا
Translation · Aasan Quran
کیا اس نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا، پھر (تمہیں) ٹھکانا دیا ؟ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: حضور اقدس ﷺ کے والد آپ کی پیدائش سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے اور والدہ کا بھی بہت کم عمری میں انتقال ہوگیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے دادا عبدالمطلب اور آپ کے چچا ابو طالب کے دل میں آپ کی ایسی محبت ڈال دی کہ انہوں نے آپ کو اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز رکھ کر پالا تھا۔