آسان قرآن
Aasan Quran · 94. Ash-Sharh · Ayah 3
الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ﴿3﴾
- الَّذِيْٓ اَنْقَضَجس نے توڑدی
- ظَهْرَكَآپ کی پشت
Translation · Aasan Quran
جس نے تمہاری کمر توڑ رکھی تھی۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: جب حضور اقدس ﷺ کو نبوت کی عظیم ذمہ داریاں سونپی گئیں تو شروع میں آپ نے ان کا زبردست بوجھ محسوس کیا، اس بوجھ کی وجہ سے شروع میں آپ بےچین رہتے تھے، لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ حوصلہ عطا فرمایا جس کے نتیجے میں آپ نے مشکل سے مشکل کام انتہائی اطمینان اور سکون کے ساتھ انجام دیئے، اس صورت میں اللہ تعالیٰ کے اسی انعام کا تذکرہ ہے۔