آسان قرآن
Aasan Quran · 94. Ash-Sharh · Ayah 4
وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ﴿4﴾
- وَاور
- رَفَعْنَاہم نے بلند کیا
- لَكَآپ کے لئے
- ذِكْرَكَآپ کا ذکر
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارے تذکرے کو اونچا مقام عطا کردیا ہے۔ (2)
Tafseer · Aasan Quran
2: اللہ تعالیٰ نے حضور اقدس ﷺ کے مبارک نام کو یہ بلند مقام عطا فرمایا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں پانچ وقت آپ کا مبارک نام اللہ تعالیٰ کے ساتھ مسجدوں سے بلند ہوتا ہے۔ نیز آپ کے مبارک تذکرے دنیا بھر میں انتہائی عقیدت کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اور انہیں ایک عظیم عبادت قرار دیا جاتا ہے۔ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وبارک وسلم۔