Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 18

  1. سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ﴿18﴾

    1. سَنَدْعُہم بلاتے ہیں
    2. الزَّبَانِيَةَپیادے
Translation · Aasan Quran
ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: شروع میں ابوجہل نے آنحضرت ﷺ کو نماز سے روکا تھا تو آپ نے اسے جھڑک دیا تھا، اس پر ابوجہل نے کہا تھا کہ مکہ میں میری مجلس میں بڑا مجمع ہوتا ہے، وہ سب میرے ساتھ ہیں، اسکے جواب میں فرمایا گیا ہے کہ اگر وہ آنحضرت ﷺ کو تکلیف پہنچانے کے لئے اپنی مجلس والوں کو بلائے گا تو ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلالیں گے، بعض روایتوں میں ہے کہ ابوجہل آپ کو تکلیف پہنچانے کے لئے بڑھا تو تھا لیکن پھر رک گیا ورنہ فرشتے اسکی بوٹیاں بوٹیاں نوچ ڈالتے (الدرلمنثور)