آسان قرآن
Aasan Quran · 97. Al-Qadr · Ayah 1
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ﴿1﴾
- اِنَّآ اَنْزَلْنٰهُبیشک ہم نے یہ اتارا
- فِيْمیں
- لَيْلَةِ الْقَدْرِلیلۃ القدر (عزت والی رات)
Translation · Aasan Quran
بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ پورا قرآن لوح محفوظ سے اس رات میں اتارا گیا، پھر حضرت جبرئیل ؑ اسے تھوڑا تھوڑا کرکے تئیس سال تک آنحضرت ﷺ پر نازل کرتے رہے، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ پر قرآن کریم کا نزول سب سے پہلے شب قدر میں شروع ہوا، شب قدر رمضان کی آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے کسی رات میں ہوتی ہے، یعنی اکیسویں، تئیسویں، پچیسویں، ستائیسویں، یا انتیسویں رات میں