آسان قرآن
Aasan Quran · 99. Az-Zalzala · Ayah 8
وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ع﴿8﴾
- وَمَنْاور جس نے
- يَّعْمَلْکی ہوگی
- مِثْقَالَبرابر
- ذَرَّةٍایک ذرہ
- شَرًّابُرائی
- يَّرَهٗاس کو دیکھے گا
Translation · Aasan Quran
اور جس نے ذرہ برابر کوئی برائی کی ہوگی، وہ اسے دیکھے گا۔ (4)
Tafseer · Aasan Quran
4: بُرائی سے مراد وہ برائی ہے جس سے کسی شخص نے دنیاوی زندگی میں اس سے توبہ نہ کی ہو، کیونکہ سچی توبہ سے گناہ معاف ہو کر ایسے ہوجاتے ہیں جیسے وہ کئے ہی نہیں تھے اور سچی توبہ میں یہ بات بھی داخل ہے کہ جس گناہ کی تلافی ممکن ہو اس کی تلافی بھی کی جائے، مثلاً کسی کا حق ہے تو اسے دیدیا جائے، یا اس سے معاف کرالیا جائے، یا فرائِض چھوٹے ہیں تو ان کی قضا کرلی جائے۔