Ahsan-ul-Bayan - An-Naml : 78
اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙۚ
اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب يَقْضِيْ : فیصلہ کرتا ہے بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان بِحُكْمِهٖ : اپنے حکم سے وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْعَلِيْمُ : علم والا
آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا 1 وہ بڑا ہی غالب اور دانا ہے۔
78-1یعنی قیامت میں ان کے اختلافات کا فیصلہ کر کے حق کو باطل سے ممتاز کر دے گا اور اس کے مطابق جزا و سزا کا اہتمام فرمائے گا یا انہوں نے اپنی کتابوں میں جو تعریفیں کی ہیں، دنیا میں ہی ان کا پردہ چاک کر کے ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا۔
Top