Al-Quran-al-Kareem - Adh-Dhaariyat : 18
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ
وَبِالْاَسْحَارِ : اور وقت صبح هُمْ : وہ يَسْتَغْفِرُوْنَ : استغفار کرتے
اور رات کی آخری گھڑیوں میں وہ بخشش مانگتے تھے۔
و بالا استحارھم یستعفرون :”اسحار“ ”سحر“ (سین اور حاء کے فتحہ کے ساتھ) رات کا آخری حصہ ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :(ینزل ربنا تبارک و تعالیٰ کل لیلۃ الی السماء الدنیا حین بیقی تلث اللیل الآخر یقول من یدعونی فاستجیب لہ ؟ من یسالنی فاعطیہ ؟ من یستغفرنی فاغفرلہ ؟)) (بخاری، التھجد، باب الدعائ، والصلاۃ من آخر اللیل : 1135)”ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات ، جب رات کا آخری ثلث باقی رہ جاتا ہے، آسمان دنیا کی طرف اترنا ہے اور فرماتا ہے :”کون ہے جو مجھ سے دعا کرے تو میں اس کی دعا قبول کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش مانگے تو میں اسے بخشوں ؟“
Top