Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 18
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟
فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ : سورج کے طلوع و غروب ، اس کی گردش اور اس کے متعدد مطالع و مغارب میں اللہ تعالیٰ کی بیشمار قدرتیں ہیں اور اس سے موسموں کے بدلنے ، بارشیں برستے ، برف گرنے ، بےشمارقسم کی فصلیں اگنے اور انسان کی راحت و آرام کے بےحساب سامان مہیا کرنے کی بیشمار نعمتیں ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ یاد دلا رہے ہیں۔
Top