Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 84
وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ
وَمَا : اور کیا لَنَا : ہم کو لَا نُؤْمِنُ : ہم ایمان نہ لائیں بِاللّٰهِ : اللہ پر وَمَا : اور جو جَآءَنَا : ہمارے پاس آیا مِنَ : سے۔ پر الْحَقِّ : حق وَنَطْمَعُ : اور ہم طمع رکھتے ہیں اَنْ : کہ يُّدْخِلَنَا : ہمیں داخل کرے رَبُّنَا : ہمارا رب مَعَ : ساتھ الْقَوْمِ : قوم الصّٰلِحِيْنَ : نیک لوگ
اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ پر اور حق پر ایمان نہ لائیں جو ہمارے پاس آگیا اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں کیساتھ داخل فرمائے گا،
جن نصاریٰ نے قرآن مجید سنا اور حق کے پہچاننے کی وجہ سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے انہوں نے فوراً اپنے ایمان کا اعلان کردیا اور کھلے دل سے کہنے لگے (وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ باللّٰہِ وَ مَا جَآءَ نَا مِنَ الْحَقِّ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ ) (ہمیں کیا ہو جو ہم اللہ پر ایمان نہ لائیں اور اس پر ایمان نہ لائیں جو ہمارے پاس حق آیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صالحین کے ساتھ داخل فرما دے گا) یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کی امت میں شامل فرمادے اور ان کو جو انعامات ملیں گی ہمیں بھی ان میں شریک فرما دے۔
Top