Mazhar-ul-Quran - Al-Kahf : 17
وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا
وَلَبِثُوْا : اور وہ رہے فِيْ : میں كَهْفِهِمْ : اپنا غار ثَلٰثَ مِائَةٍ : تین سو سِنِيْنَ : سال وَ : اور ازْدَادُوْا : اور ان کے اوپر تِسْعًا : نو
(الحاصل وہ غار میں آسوئے) اور (اے مخاطب ! ) تو سورج کو دیکھ کہ جب نکلتا ہے تو ان کے غار سے داہنی طرف بچ جاتا ہے، اور جب ڈوبتا ہے تو ان کے بائیں طرف سے کتراتا ہوا گزر جاتا ہے، حالانکہ وہ اس غار کے کھلے میدان میں ہیں، یہ اللہ کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے ہے جس کو اللہ ہدایت دے تو وہی ہدایت پاتا ہے اور جس کو وہ بےراہ کرے پس تو ہرگز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا نہ پائے گا
قدرت کی یہ بھی نشانیاں ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان جوانوں کے جسموں کو دھوپ مینہ اور برف کے صدمہ سے بچا دیا ہے اور تازہ ہوائیں ان کو پہنچتی ہیں۔
Top