Anwar-ul-Bayan - Al-Anbiyaa : 90
فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ١٘ وَ وَهَبْنَا لَهٗ یَحْیٰى وَ اَصْلَحْنَا لَهٗ زَوْجَهٗ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًا١ؕ وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ
فَاسْتَجَبْنَا : پھر ہم نے قبول کرلی لَهٗ : اس کی وَوَهَبْنَا : اور ہم نے عطا کیا لَهٗ : اسے يَحْيٰى : یحییٰ وَاَصْلَحْنَا : اور ہم نے درست کردیا لَهٗ : اس کے لیے زَوْجَهٗ : اس کی بیوی اِنَّهُمْ : بیشک وہ سب كَانُوْا يُسٰرِعُوْنَ : وہ جلدی کرتے تھے فِي : میں الْخَيْرٰتِ : نیک کام (جمع) وَ : اور يَدْعُوْنَنَا : وہ ہمیں پکارتے تھے رَغَبًا : امید وَّرَهَبًا : اور خوف وَكَانُوْا : اور وہ تھے لَنَا : ہمارے لیے (سامنے) خٰشِعِيْنَ : عاجزی کرنیوالے
تو ہم نے ان کی پکار سن لی اور ان کو یحییٰ بخشا اور ان کی بیوی کو اولاد کے قابل بنادیا یہ لوگ لپک لپک کر نیکیاں کرتے اور ہمیں امید اور خوف سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے
(21:90) اصلحنا ماضی جمع متکلم۔ اصلاح (افعال) مصدر۔ ہم نے تندرست کردیا ہم نے اچھا کردیا۔ کانوا یسارعون۔ مضارع جمع مذکر غائب مسارعۃ (مفاعلۃ) مصدر۔ وہ جلدی کیا کرتے تھے۔ ماضی استمراری کے معنی دیتا ہے۔ الخیرات۔ نیک کام۔ نیکیاں ۔ خوبیاں۔ نیک عورتیں۔ خیرۃ کی جمع ہے۔ رغبا ورھبا۔ رغبت سے (شوق سے) اور خوف سے۔ رھبا رھب یرھب کا مصدر ہے اسی طرح رغبا۔ رغب یرغب کا مصدر ہے دونوں موضع حال میں ہیں۔ خشعین۔ ڈرنے والے۔ عاجزی کرنے والے۔ فروتنی کرنے والے خشوع سے اسم فاعل جمع مذکر۔ فائدہ : انہم کانوا یسرعون۔۔ خشعین میں ضمیر جمع مذکر غائب کا مرجع جملہ انبیاء ہیں جن کا ذکر اوپر آیا ہے۔
Top