Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 11
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ
قَوْمَ فِرْعَوْنَ : قوم فرعون اَلَا يَتَّقُوْنَ : کیا وہ مجھ سے نہیں ڈرتے
(یعنی) قوم فرعون کے پاس کیا یہ ڈرتے نہیں ؟
(26:11) قوم فرعون۔ مضاف مضاف الیہ ، فرعون کی قوم۔ یہ القوم کا بدل ہے یا اس کا عطف بیان۔ ظالم لوگ یعنی قوم فرعون۔ الا یتقون۔ ہمزہ استفہامیہ ہے لا یتقون مضارع منفی جمع مذکر غائب یہ ائت سے حال ہے تقدیر کلام ہے ائتھم قائلالہم الا یتقون تو ان کے پاس جاء یہ کہتے ہوئے کیا یہ لوگ نہیں ڈرتے (قہر الٰہی سے)
Top