Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 202
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
فَيَاْتِيَهُمْ : تو وہ آجائے گا ان پر بَغْتَةً : اچانک وَّهُمْ : اور انہیں لَا يَشْعُرُوْنَ : خبر (بھی) نہ ہوگی
وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی
(26:202) فیاتیہم : یاتی مضارع واحد مذکر غائب ھم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب وہ ان پر آجائے یاتی میں ضمیر فاعل کا مرجع العذاب الالیم ہے (آیۃ 201) سو وہ عذاب الیم ان پر اچانک آجائے گا۔عطف کے لئے ہے اور یاتی کا عطف یروا پر ہے اور اس عمل کی وجہ سے منصوب ہے۔ بغتۃ۔ اچانک ، ایک دم ۔ یکایک۔ لا یشعرون مضارع منفی جمع مذکر غائب شعور مصدر (باب نصر) وہ شعور نہیں رکھتے ۔ وہ سمجھ نہیں پاتے۔ یعنی ان کو اس کے آنے کی خبر تک بھی نہ ہوگی !
Top