Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 203
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ
فَيَقُوْلُوْا : پھر وہ کہیں گے هَلْ : کیا نَحْنُ : ہم۔ ہمیں مُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں مہلت ملے گی ؟
(26:203) فیقولوا۔ یہاں بھی الفاء عطفیہ ہے اور یقولوا کا عطف یروا (201) پر ہے مضارع منصوب جمع مذکر غائب۔ پھر وہ کہیں گے۔ منظرون اسم مفعول جمع مذکر منظر واحد۔ انظار (افعال) مصدر مہلت دئیے ہوئے۔ ہل نحن منظرون کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے ؟
Top