Anwar-ul-Bayan - Al-Qasas : 18
فَاَصْبَحَ فِی الْمَدِیْنَةِ خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِی اسْتَنْصَرَهٗ بِالْاَمْسِ یَسْتَصْرِخُهٗ١ؕ قَالَ لَهٗ مُوْسٰۤى اِنَّكَ لَغَوِیٌّ مُّبِیْنٌ
فَاَصْبَحَ : پس صبح ہوئی اس کی فِي الْمَدِيْنَةِ : شہر میں خَآئِفًا : ڈرتا ہوا يَّتَرَقَّبُ : انتظار کرتا ہوا فَاِذَا الَّذِي : تو ناگہاں وہ جس اسْتَنْصَرَهٗ : اس نے مددمانگی تھی اس سے بِالْاَمْسِ : کل يَسْتَصْرِخُهٗ : وہ (پھر) اس سے فریاد کر رہا ہے قَالَ : کہا لَهٗ : اس کو مُوْسٰٓى : موسیٰ اِنَّكَ : بیشک تو لَغَوِيٌّ : البتہ گمراہ مُّبِيْنٌ : کھلا
الغرض صبح کے وقت شہر میں ڈرتے ڈرتے داخل ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) تو ناگہاں وہی شخص جس نے کل ان سے مدد مانگی تھی پھر ان کو پکار رہا ہے موسیٰ نے اس سے کہا کہ تو تو صریح گمراہ ہے
(28:18) فاصبح۔ دخل وہ داخل ہوا۔ پھر اس کو صبح ہوگئی۔ اس نے صحیح کردی۔ خائفا : اصبح کا فاعل سے حال ہے۔ خوف کھاتے ہوئے۔ خائف ، ڈرتے ہوئے، خوف و اندیشہ کی حالت میں۔ یترقب۔ مضارع واحد مذکر غائب ترقب (تفعل) مصدر جس کے معنی ہیں انتظار کرتے ہوئے کسی چیز سے بچنا۔ یعنی اس انتظار میں صبح کردی کہ دیکھیں قتل کے نتیجے میں کیا ہوتا ہے یا خفیہ توہ لگاتے صبح کردی۔ یترقب۔ حال اول خائفا کا بدل ہے یا اس کی تاکید ہے۔ خائفا خبر بھی ہوسکتا ہے اس صورت میں اصبح فعل ناقص اور ضمیر موسیٰ (علیہ السلام) اس کا اسم ہوگا اور جملہ یترقب خبر بعد خبر یا خائفا کی ضمیر فاعل سے حال ہوگا۔ مطلب یہ کہ قتل کے بعد حالات کیا صورت اختیار کرتے ہیں اس انتظار میں ہراساں و اندیشہ کناں شہر میں صبح کردی۔ فاذا میں اذا حرف مفاجاتیہ ہے اصل میں فاذا تھا۔ بمعنی ناگہاں۔ اچانک جیسے اور جگہ قرآن مجید میں ہے فالقھا فاذا ہی حیۃ تسعی (20:20) پس اس (موسی) نے اس (عصا) کو ڈالا اور وہ ناگہاں سانپ بن کر دوڑنے لگا۔ استنصرہ۔ ماضی واحد مذکر غائب استصار استفعال مصدر نصر۔ مادہ ۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع موسیٰ (علیہ السلام) ہے۔ اس نے اس سے مدد طلب کی۔ الذی استنصرہ جس نے (کل) اس سے مدد طلب کی تھی۔ یستصرخہ۔ مضارع واحد مذکر غائب استصراخ استفعال مصدر سے صرخ مادہ۔ ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب راجع بسوئے موسی۔ وہ ان سے چیخ کر فریاد کر رہا ہے باب استفعال سے زور زور سے پکار کر مدد طلب کرنا۔ یستصرخہ وہ آج پھر ان سے مدد طلب کردیا ہے۔ مدد کے لئے پکار رہا ہے۔ غوی۔ صفت مشبہ کا صیغہ ہے بروزن نبی فعیل۔ غی مصدر غوی مادہ ۔ بےراہ۔ گمراہ۔ بدراہ۔
Top