Anwar-ul-Bayan - Faatir : 2
مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا١ۚ وَ مَا یُمْسِكْ١ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
مَا يَفْتَحِ : جو کھول دے اللّٰهُ : اللہ لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے مِنْ رَّحْمَةٍ : رحمت سے فَلَا مُمْسِكَ : تو بند کرنے والا انہیں لَهَا ۚ : اس کا وَمَا يُمْسِكْ ۙ : اور جو وہ بند کردے فَلَا مُرْسِلَ : تو کوئی بھیجنے والا نہیں لَهٗ : اس کا مِنْۢ بَعْدِهٖ ۭ : اس کے بعد وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں اور جو بند کر دے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے
(35:2) ما یفتح اللہ۔ ما شرطیہ ہے۔ یفتح مضارع مجزوم (بوجہ عمل ما شرطیہ ) واحد مذکر غائب۔ من رحمۃ میں من تبعیضیہ ہے۔ ما یفتح اللہ للناس من رحمۃ۔ اللہ تعالیٰ (اپنی) رحمت میں سے لوگوں کو جو عطا فرمائے (یا لوگوں کے لئے جو رحمت کھول دے) ۔ فلا ممسک لھا۔ میں لا نفی جنس کا ہے۔ ممسک اسم فاعل واحد مذکر منصوب بوجہ عمل لا نفی جنس۔ امساک (باب افعال) بمعنی روکنے والا۔ بند کرنے والا۔ فلا ممسک لھا۔ کوئی اس (رحمت ) کو روکنے والا نہیں۔ بند کرنے والا نہیں۔ وما یمسک۔ ما شرطیہ۔ یمسک (مضارع مجزوم بوجہ عمل ما شرطیہ) واحد مذکر غائب۔ اور جو وہ روک دے، بند کر دے۔ ضمیر فاعل اللہ کی طرف راجع ہے۔ فلا مرسل لہ۔ لا نفی جنس کا۔ مرسل اسم فاعل واحد مذکر ۔ ارسال۔ (افعال) سے مصدر۔ اس کا مادہ رسل ہے الرسل کے اصل معنی ہیں آہستہ اور نرمی کے ساتھ چل پڑنا۔ ناقۃ رسلۃ ، نرم رفتار اونٹنی کو کہتے ہیں۔ کبھی اس سے صرف روانہ ہونے کا مطلب بھی لے لیتے ہیں۔ چناچہ اسی اعتبار سے اس سے رسول مشتق ہے۔ بمعنی مرسل بھیجا گیا۔ روانہ کیا گیا۔ جب رسل سے باب افعال بنایا جائے تو ارسال کا معنی ہوگا۔ آزاد کرنا۔ چھڑا دینا۔ رہا کرنا۔ اور مرسک کا معنی ہوگا۔ چھڑا دینے والا۔ بندش کو دور کردینے والا۔ گویا مرسل ممسک کی ضد ہوگیا۔ اور کلمہ نفی کے بعد ترجمہ ہوگا۔ کوئی چھڑانے والا کوئی بندش کو دور کرنے والا نہیں ہے۔ لہ میں ضمیر واحد مذکر غائب۔ ما یمسک (جس کو اس نے بند کردیا ہو یا روک دیا ہو) کی طرف راجع ہے۔ من بعدہ۔ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع اللہ تعالیٰ بھی ہوسکتا ہے اور بعدہ بمعنی غیرہ ہوگا۔ اور امساک بھی ہوسکتا ہے یعنی اس امساک (روک دینے یا بند کرنے ) کے بعد ۔
Top