Anwar-ul-Bayan - An-Nisaa : 156
وَّ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْیَمَ بُهْتَانًا عَظِیْمًاۙ
وَّبِكُفْرِهِمْ : ان کے کفر کے سبب وَقَوْلِهِمْ : اور ان کا کہنا (باندھنا) عَلٰيُ : پر مَرْيَمَ : مریم بُهْتَانًا : بہتان عَظِيْمًا : بڑا
اور ان کے کفر کے سبب اور مریم پر بہتان عظیم باندھنے کے سبب۔
(4:156) وبکفرھم کا عطف بھی فبما نقضہم میثاقھم آیۃ ما قبل پر ہے اسی طرح وقلہم ۔۔ رسول اللہ کا عطف فیما نقضھم پر ہے۔ یعنی وہ بدیں سبب بھی مورد لعنت ہوئے کہ انہوں نے پیہم کفر کا ارتکاب کیا۔ (یعنی پہلے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا اور پھر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا اور ازاں بعد حضرت محمد ﷺ کا) اور حضرت مریم پر بہتان عظیم باندھا۔
Top