Anwar-ul-Bayan - Al-Hashr : 19
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
وَلَا تَكُوْنُوْا : اور نہ ہوجاؤ تم كَالَّذِيْنَ : ان لوگوں کی طرح نَسُوا : جنہوں نے بھلادیا اللّٰهَ : اللہ کو فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ ۭ : تو اللہ نے بھلادیا خود انہیں اُولٰٓئِكَ هُمُ : یہی لوگ وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان (جمع)
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے یہ بد کردار لوگ ہیں۔
(59:19) ولا تکونوا کالذین : لا تکونوا۔ فعل نہی جمع مذکر ۔ تم مت ہوجاؤ۔ کالذین : ک تشبیہ کا ہے الذین اسم موصول جمع مذکر نسوا اللہ صلہ الذین کا نسوا ماضی کا صیغہ جمع مذکر غائب نسیان (باب سمع) مصدر۔ وہ بھول گئے۔ اللہ منصوب بوجہ مفعول ۔ جو اللہ کو بھول گئے۔ فانسھم انفسہم :ترتیب کا۔ انسی ماضی واحد مذکر غائب انساء (افعال) مصدر۔ اس نے بھلا دیا۔ ہم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب (مفعول اول) انفسھم انفس۔ نفس کی جمع ۔ مضاف ہم ضمیر جمع مذکر غائب۔ مضاف الیہ۔ مضاف مضاف الیہ مل کر مفعول ثانی انسی کا۔ ترجمہ ہوگا :۔ پھر اس نے بھلائے ان کو ان کے جی (ترجمہ شاہ عبد القادر (رح)) یعنی ان لوگوں کو جو اللہ کو بھول گئے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسا بنادیا کہ وہ اپنے آپ ہی کو بھول گئے۔ اور اصلاح عمل اور تہذیب اخلاق ظاہری و باطنی سے محروم رہ گئے۔ اولئک ہم الفسقون : اولئک اسم اشارہ جمع مذکر۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب کا تاکید کے لئے لایا گیا ہے۔ وہی لوگ ہیں وہی فاسق ۔ فاسقون فاسق کی جمع ۔ فسوق سے اسم فاعل جمع مذکر۔ نافرمان۔ شریعت کی حد سے نکل جانے والے۔
Top