Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 13
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ
قَالَ : فرمایا فَاهْبِطْ : پس تو اتر جا مِنْهَا : اس سے فَمَا : تو نہیں يَكُوْنُ : ہے لَكَ : تیرے لیے اَنْ : کہ تَتَكَبَّرَ : تو تکبر کرے فِيْهَا : اس میں (یہاں) فَاخْرُجْ : پس نکل جا اِنَّكَ : بیشک تو مِنَ : سے الصّٰغِرِيْنَ : ذلیل (جمع)
فرمایا تو (بہشت سے) اتر جا تجھے شایان نہیں کہ یہاں غرور کرے۔ پس نکل جا ' تو ذلیل ہے۔
(7:13) فاہبط منھا۔ امر واحد مذکر حاضر ۔ تو اترجا ۔ ھبط یھبط (ضرب) اترنا۔ ھبوط۔ مصدر ۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب۔ اس سے مراد یا تو جنت ہے یا آسمان سے زمین کی طرف مراد ہے ہبوط۔ بلندی سے پستی کی طرف ذلت و خواری کی صورت میں نیچے آنے کو کہتے ہیں۔ یہاں یہ بھی مطلب ہوسکتا ہے کہ ہماری بارگاہ سے دفع ہوجاؤ۔ فما یکون لک۔ یہ تیرے لئے درست نہیں ہے۔ تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ان تتکبرفیہا کہ تو تکبر و غرور کرے اس جگہ۔ (جنت یا سمار یا بارگاہ خداوندی میں) یعنی تیرا کوئی حق نہیں کہ تکبر کرے اور پھر بھی تو یہاں رہے۔ الصغرین۔ ذلیل۔ بےعزت لوگ۔
Top