Anwar-ul-Bayan - Al-Ghaashiya : 16
وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ
وَّزَرَابِيُّ : اور گدے مَبْثُوْثَةٌ : بکھرے ہوئے
اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
(88:16) وزرابی مبثوثۃ : زرابی۔ مخمل کے نہالچے۔ زرب کی جمع ہے۔ ایک قسم کا عمدہ کپڑا ہے اور ایک موضع کی طرف منسوب ہے تشبیہ اور استعارہ کے طور پر بمعنی فرش کے بھی آتا ہے۔ قاموس میں ہے زرابی قالچے اور فرش ہیں۔ یا ہر وہ چیز جو بچھائی جائے۔ بث (باب نصر، ضرب) مصدر سے اسم مفعول کا صیغہ واحد مؤنث پھیلانا۔ غبار اڑانا۔ مبثوثۃ پھیلا ہوا۔ بکھرا ہوا۔ لمبے چوڑے بچھے ہوئے فرش۔ اصل میں بث کے معنی ہیں کسی چیز کو متفرق اور پراگندہ کرنا۔ جیسے بث الریح التراب۔ ہوانے خاک اڑائی یا فکانت ھباء منبثا (56:6) پھر وہ منتشر ذرات کی طرح اڑنے لگیں۔ یا کالفراش المبثوث (101:4) منتشر پتنگوں کی طرح۔
Top