Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 105
وَ اَنْ اَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ۚ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
وَاَنْ : اور یہ کہ اَقِمْ : سیدھا رکھ وَجْهَكَ : اپنا منہ لِلدِّيْنِ : دین کے لیے حَنِيْفًا : سب سے منہ موڑ کر وَلَا تَكُوْنَنَّ : اور ہرگز نہ ہونا مِنَ : سے الْمُشْرِكِيْنَ : مشرکین
اور یہ کہ سب دنیوں سے الگ ہو کر اس دین اسلام پر اپنا منہ سیدھا رکھ اور ہرگز مشرکوں میں مت ہو3
3 ۔ حنیف نام ہے (دین ابرہاہیم ( علیہ السلام) والوں کا۔ اور عرب شرک کرتے اور اپنے آپ کو حنیف کہے جاتے۔ (احسن الفوائد) ” اور ہرگز مشرکوں میں مت شامل) ہو “۔ یعنی ماسوی اللہ کی طرف التفات بھی شرک ہے۔ جسے اہل دل شرک خفی کہتے ہیں۔ (کبیر) ۔
Top