Mutaliya-e-Quran - Yunus : 65
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ
قَالَ : اس نے کہا اِنِّىْ : بیشک میں لِعَمَلِكُمْ : تمہارے فعل سے مِّنَ : سے الْقَالِيْنَ : نفرت کرنے والے
اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں
قَالَ [ (لوط (علیہ السلام) نے) کہا ] اِنِّىْ [ بیشک میں ] لِعَمَلِكُمْ [ تمہارے عمل کے لئے ] مِّنَ الْقَالِيْنَ [ بغض رکھنے والوں میں سے ہوں ] ق ل و (ن) قلوا کسی سے بغض رکھنا۔ بیزار ہونا۔ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (نہیں چھوڑا آپ ﷺ کو آپ ﷺ کے رب نے اور نہ وہ بیزار ہوا) 93/3 ۔ قال اسم الفاعل ہے۔ بغض رکھنے والا۔ بیزار ہونے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 168 ۔
Top