Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 82
وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ۠   ۧ
وَيُحِقُّ : اور حق کردے گا اللّٰهُ : اللہ الْحَقَّ : حق بِكَلِمٰتِهٖ : اپنے حکم سے وَلَوْ كَرِهَ : خواہ ناپسند کریں الْمُجْرِمُوْنَ : مجرم
اور اپنے فرمان سے اللہ بات کو حق کر دکھائے گا گو2 نافرمان لوگ برا مانا کریں
2 ۔ یعنی جو اس نے فرمایا کہ ھق کو غالب رکھوں گا یا کلمات سے مراد حکم باری تعالیٰ ہے یا اپنی کتاب میں نازل کردہ آیات کی برکت سے۔ بکلماتہ کے یہ سب طلب ہوسکتے ہیں۔ (کذافی الوحیدی) ۔
Top