Ashraf-ul-Hawashi - Hud : 55
مِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ
مِنْ دُوْنِهٖ : اس کے سوا فَكِيْدُوْنِيْ : سو مکر (بری تدبیر) کرو میرے بارہ میں جَمِيْعًا : سب ثُمَّ : پھر لَا تُنْظِرُوْنِ : مجھے مہلت نہ دو
تو تم سب مل کر (تم اور تمہارے معبود) میری فکر کرو جو نقصان پہنچا اس کو پہنچائو اور مجھ کو دم نہ لینے دو3
3 ۔ یعنی یہ جو تم کہتے ہو کہ ہمارے کسی معبود کی تم پر مارپڑگئی ہے تو اگر تم اور تمہارے یہ سب معبود مل کر بھی میرا کچھ بگاڑ سکتے ہیں تو بگاڑ لیں اور مجھے ذرا مہلت نہ دیں۔ ورنہ جان لو کہ تم بھی جھوٹے اور تمہارے یہ معبود بھی غلط۔ (وحیدی) ۔
Top