Ashraf-ul-Hawashi - Hud : 67
وَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ
وَاَخَذَ : اور آپکڑا الَّذِيْنَ : وہ جو ظَلَمُوا : انہوں نے ظلم کیا (ظالم) الصَّيْحَةُ : چنگھاڑ فَاَصْبَحُوْا : پس انہوں نے صبح کی فِيْ : میں دِيَارِهِمْ : اپنے گھر جٰثِمِيْنَ : اوندھے پڑے رہ گئے
اور چوتھے دن) ظالموں کو چنگھاڑ (زور کی چیخ) نے11 دبا لیا تو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے مر کر (اور ایسے مر مٹے) گویا وہاں بسے ہی نہ تھے
11 ۔ ان پر عذاب آیا اس طرح کہ رات کو پڑے سوتے تھے۔ فرشتے نے چنگھاڑ ماری سب کے جگر پھٹ گئے۔ (موضح) ۔ سورة اعراف میں ہے ” فاخذتھم الرجفۃ “ شاید کہ صیحہ کے بعد رجفہ واقع ہوا ہو یا دو گونہ عذاب بیک وقت آیا ہو۔
Top