Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 106
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
اِذْ قَالَ : جب کہا لَهُمْ : ان سے اَخُوْهُمْ : ان کے بھائی نُوْحٌ : نوح اَلَا : کیا نہیں تَتَّقُوْنَ : تم ڈرتے
جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے14
14 ۔ جو اسے چھوڑ کر ان بتوں کی پوجا کرتے ہو اور دوسروں کے کہنے پر چلتے ہو اور اس کے پیغمبر کی دعوت قبول نہیں کرتے۔ (شوکانی)
Top