Ashraf-ul-Hawashi - At-Tur : 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ : کیا بھلا جادو ہے یہ اَمْ اَنْتُمْ : یا تم لَا تُبْصِرُوْنَ : نہیں تم دیکھتے
کیا یہ بھی جاد ہے6 یا تم کو سوجھ نہیں پڑتا7
6 ” جیسا کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور اس کے رسولوں کی باتوں کو جادو بتاتے تھے۔ “ 7” جیسے تمہیں دنیا میں حق دیکھنے کے بعد بھی کوئی بات سمجھائی نہ دیتی تھی۔
Top