Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 13
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ
قَالَ : فرمایا فَاهْبِطْ : پس تو اتر جا مِنْهَا : اس سے فَمَا : تو نہیں يَكُوْنُ : ہے لَكَ : تیرے لیے اَنْ : کہ تَتَكَبَّرَ : تو تکبر کرے فِيْهَا : اس میں (یہاں) فَاخْرُجْ : پس نکل جا اِنَّكَ : بیشک تو مِنَ : سے الصّٰغِرِيْنَ : ذلیل (جمع)
پروردگار نے فرمایا اگر ایسی شیخی کرتا ہے تو آسمان سے یا بہشت سے یا اپنے مرتبے سے) اتر جا یہ تو تیرے لیے ہونا نہیں جو تو وہاں (آسمان یا بہشت میں) رہ کر غرور کرے نکل جا تو (زلیلوں میں کا ایک) ذلیل ہے5
5 جو بھی غرور تکبر سے کام لے گا وہ ذلیل و خوار ہوگا۔
Top