Tafseer-e-Baghwi - Hud : 90
وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ
وَ : اور اسْتَغْفِرُوْا : بخشش مانگو رَبَّكُمْ : اپنا رب ثُمَّ : پھر تُوْبُوْٓا اِلَيْهِ : اس کی طرف رجوع کرو اِنَّ : بیشک رَبِّيْ : میرا رب رَحِيْمٌ : نہایت مہربان وَّدُوْدٌ : محبت والا
اور اپنے پروردگار سے بخش مانگو اور اسکے آگے توبہ کرو۔ بیشک میرا پروردگار رحم والا (اور) محبت والا ہے۔
تفسیر 90” واستغفروا ربکم ثم توبوا الیہ ان ربی رحیم ودود “ ودود کے دو معنی ہیں ۔ ایک یہ کہ مؤمنین سے محبت کرنے والا ہے اور دوسرا یہ کہ مؤمنوں کا محبوب ہے اور حدیث میں آیا ہے کہ شعیب (علیہ السلام) خطیب الانبیاء (علیہم السلام) تھے۔
Top