Tafseer-e-Baghwi - An-Nisaa : 2
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ۙ وَّ یَقْتُلُوْنَ الَّذِیْنَ یَاْمُرُوْنَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ١ۙ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ جو يَكْفُرُوْنَ : انکار کرتے ہیں بِاٰيٰتِ : آیتوں کا اللّٰهِ : اللہ وَيَقْتُلُوْنَ : اور قتل کرتے ہیں النَّبِيّٖنَ : نبیوں کو بِغَيْرِ حَقٍّ : ناحق وَّيَقْتُلُوْنَ : اور قتل کرتے ہیں الَّذِيْنَ : جو لوگ يَاْمُرُوْنَ : حکم کرتے ہیں بِالْقِسْطِ : انصاف کا مِنَ النَّاسِ : لوگوں سے فَبَشِّرْھُمْ : سو انہیں خوشخبری دیں بِعَذَابٍ : عذاب اَلِيْمٍ : دردناک
ان لوگوں کے دلوں میں جو جو کچھ ہے خدا اس کو خوب جانتا ہے تم ان (کی باتوں) کا کچھ خیال نہ کرو اور انہیں نصیحت کرو۔ اور ان سے ایسی باتیں کہو جو ان کے دلوں پر اثر کر جائیں
(تفسیر) 63۔ـ: (آیت)” اولئک الذین یعلم اللہ ما فی قلوبھم “۔ جو ان کے دلوں میں نفاق ہے، مطلب یہ ہے کہ اللہ جانتا ہے کہ ان کے دلوں میں وہ کچھ ہے جو ان کی زبانوں کے برخلاف ہے ۔ (آیت)” فاعرج عنھم “۔ ان کی سزا سے آپ اعراض کریں ۔ بعض نے کہا کہ ان کے بارے میں خدا خوفی سے ڈریں اور بعض نے کہا کہ ان کے ساتھ قتل کر وعدہ ہے اگر وہ توبہ نہ کریں ، حسن (رح) کا قول ہے کہ تم ان کو بلیغ بات کہو کیونکہ اگر وہ یہ بات کریں جو ان کے دل میں ہے تو ان کو قتل کر دیاجائے کیونکہ ہر شخص کو وہی انجام حاصل ہوتا ہے جو ان کے دل میں ہوتا ہے، ضحاک (رح) کا قول ہے (آیت)” فاعرض عنھم وعظھم “۔ یعنی ملاء میں۔ (آیت)” وقل لھم فی انفسھم قولا بلیغا “۔ پوشیدہ اور اکیلے ہیں اور بعض نے کہا کہ یہ آیت قتال سے منسوخ ہے ۔
Top