Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 20
یُصْهَرُ بِهٖ مَا فِیْ بُطُوْنِهِمْ وَ الْجُلُوْدُؕ
يُصْهَرُ : پگھل جائیگا بِهٖ : اس سے مَا : جو فِيْ بُطُوْنِهِمْ : ان کے پیٹوں میں وَالْجُلُوْدُ : اور جلدیں (کھالیں)
اس سے ان کے پیٹ میں اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی
تفسیر۔ 20۔ یصھر بہ ، وہ گرم پانی کی وجہ سے پگھل جائے گا، مافی بطونھم ، جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے ان سب کو جلادے گی ، انتڑیاں اور چربی۔ جب ان پر گرم پانی ڈالاجائے گا، توبیرونی جسم کے ساتھ ساتھ اندرونی جسم بھی پگھل جائے گا۔ والجلود، اس کی گرمی کی وجہ سے ان کی جلد گرجائے گی، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا گرم پانی ان کے سروں کے اوپرڈالاجائے گا، اور بہہ کر پیٹ کے اندر داخ (رح) ہوکردونوں قدموں کے درمیان نکل جائے گا، صہر کا معنی ہے باربارایسا ہی کیا جائے گا۔ ” ولھم مقامع من حدید، لوہے کے گرز ہوں گے اس کی واحد، مقمعہ، ہے لیث کا قول ہے کہ لوہے کے گرز کے مشابہ ہے۔ یہ قمعت راسہ، کے محاورے سے ماخوذ ہے۔ قمعت میں نے سخت ضرب رسید کی۔ اگر اس گرز کو زمین پر گاڑ دیاجائے پھر جن وانس جمع ہوجائیں تو اس کو زمین سے نکال نہ سکیں۔
Top