Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 76
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا : جو بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ : ان کے ہاتھوں کے درمیان ( آگے) وَمَا : اور جو خَلْفَهُمْ : ان کے پیچھے وَ : اور اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹناّ (بازگشت) الْاُمُوْرُ : سارے کام
جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے وہ اس سے واقف ہے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے
مابین ایدیھم وماخلفھم کی مختلف تفاسیر۔ 76۔ یعلم مابین ایدیھم، حضرت ابن عباس ؓ عنہمانے آگے پیچھے کی تشریح میں فرمایا جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا، وماخلفھم، اور جو کچھ انہوں نے پیچھے چھوڑا۔ حسن کا قول ہے کہ مابین ایدیھم، سے مراد جو کچھ وہ عمل کرچکے اور وماخلفھم سے مراد جو اس کے بعد وہ عمل کریں گے بعض نے کہا کہ ، مابین ایدیھم سے مراد فرشتے آسمانی کتابیں اور رسول ہیں جوان کے پیدا کرنے سے پہلے گزرچکے ہیں اور وماخلفھم سے مراد ان پیغمبروں کے بعد کے احوال سے اللہ واقف ہیں۔ والی اللہ ترجع الامور۔
Top