Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 4
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ لِلزَّكٰوةِ : زکوۃ (کو) فٰعِلُوْنَ : ادا کرنے والے
اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں
تفسیر۔ 4۔ والذین ھم للزکواۃ فاعلون۔ جوان پر زکوت واجب ہے وہ ادا کرتے ہیں زکوۃ ادا کرنے والوں کو فعل کے ساتھ تعبیر کیا ہے کیونکہ فعل کا وقوع نفس مال پر نہیں ہوسکتا بلکہ فعل کا تعلق ادا کرنے سے ہے۔ بعض اہل علم کا قول ہے کہ یہاں زکوۃ سے مراد عمل صالح ہے یعنی وہ نیک عمل کرنے والے ہیں۔
Top