Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ
لَعَلَّكَ : شاید تم بَاخِعٌ : ہلاک کرلوگے نَّفْسَكَ : اپنے تئیں اَلَّا يَكُوْنُوْا : کہ وہ نہیں مُؤْمِنِيْنَ : ایمان لاتے
(اے پیغمبر) ﷺ شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
تفسیر۔ 3۔ لعلک باخع ، اس نے اپنے نفس کو ہلاک کرڈالا، نفسک الا یکونوا مومنین، اس آیت کا نزول اس وقت ہوا جب اہل مکہ نے رسول اللہ کی تکذیب کی اور ا آپ کو یہ بات بہت شاق گزری کیونکہ حضور کو بہت زیادہ تمنا تھی اور غبت تھی کہ اہل مکہ مسلمان ہوجائیں اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔
Top